تربت: ندی میں نہاتے ہوئے سات لڑکیاں جانبحق

471

اتوار کے روز تربت کے علاقے کلگ میں ندی میں نہاتے ہوئے سات کمسن لڑکیاں جانبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اتوار کو شام 5 بجے کے قریب تربت کے علاقے کلگ میں ندی میں نہاتے ہوئے 10 سے 17 سال کی 7 لڑکیاں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

جانبحق ہونے والوں کی شناخت فضا بنت زبیر، فائزہ بنت سلیم، ماہ تاپ بنت کریم، دردانہ بنت نعیم، بشرہ بنت غلام، شیرین بنت ناصر، ماہ زیب بنت اشرف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ندی سے نکال کر ہسپتال پہنچادی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔