کوئٹہ بچے سے زیادتی کا ملزم ایف سی اہلکار گرفتار نہ ہوسکا، مظاہرین پر ایف آئی آردرج کیا گیا ۔
گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاؤن میں مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا سکیورٹی فورسز کا اہلکار گرفتار نہ ہوسکا، البتہ ایف سی نے مظاہرین کی جانب سے سپاہی پر تشدد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے ۔
مظاہرین نے ایف آئی آر اندراج کو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہاکہ بچے 11 محرم امام بارگاہ کے صفائی کے بعد گلی کوچے میں نکلے تھے کہ شور اور مزاحمت کی آواز آتی ہے ۔ اہل محلے کی کوشش کی بعد معلوم ہوتا کہ 16 سالہ لڑکے کے ساتھ ایف سی اہلکار جنسی زیاتی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جسے اہل علاقہ کی مزاحمت سے نجات ملتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان سب واقعات کی بعد جب متاثرہ بچے کے اہل خانہ متعلقہ تھانہ دادرسی کو جاتا ہے جہاں بجائے اس کے ان کی دادرسی کی جائے متاثرہ بچے کے ہمراہ اس کے سربراہ کو لاکپ میں بند کرتے ہیں۔ امید یہی تھی کہ متعلقہ تھانہ انکی ایف آئی آر درج کرکے فورسز اہلکار کیخلاف کارروائی کرے گی لیکن یہاں متاثرہ خاندان کا ساتھ دینے والے مظاہرین ہی کو ہراساں کیا جارہا ئے۔