سیکیورٹی کے نام پر کوئٹہ میں نیٹ سروس کی بندش مسترد کرتے ہیں _ جے یو آئی

325

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور دیگر نے کہا کہ پورے کوئٹہ کی نیٹ سروس کی بندش کو مسترد کرتے ہیں،دور جدید میں اب مزید یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، مخصوص علاقوں میں بند کرکے سخت سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے نظام زندگی معطل رکھنے کی حمایت نہیں کرسکتے ، نیٹ ورک بند ہونے سے کوئٹہ کے لاکھوں افراد کا کاروبارمتاثر ہورہا ہے ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو خوف کے ماحول سے نکال کر آسانی پیدا کرے،لیکن نہیں معلوم کہ فرسودہ طریقہ کب تک چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ نیٹ سروس کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ان علاقوں میں نیٹ سروس بند کرکے سخت سیکیورٹی فراہم کرے جہاں ضرورت ہو۔

دریں اثناءجمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اعلامیہ میں کہا جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا معمول کا اجلاس 28 جولائی بروز جمعہ شام پانچ بجے ضلعی سیکرٹریٹ کی بجائے محمدی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔