بولان میڈیکل کالج طلباء کا احتجاج رنگ لے آیا، کلاسز کا آغاز

227

بولان میڈیکل کالج کے کلاسز جمعہ کے روز سے پھر سے شروع ہونگے-

تفصیلات کے مطابق پچھلے دو ماہ سے زائد عرصے بند بولان میڈیکل کالج میں جمعہ کے روز سے تمام کلاسز کا باقاعدگی سے پھر سے آغاز کیا جائے گا، کلاسوں کے آغاز کا اعلان بدھ کے روز جامعہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹس کے ذریعے کیا گیا-

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے بولان میڈیکل کالج کے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے بروز جمعہ 21 تاریخ سے کالج میں کلاسز سمیت دیگر سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا-

واضح رہے بولان میڈیکل کالج میں اساتذہ کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج اور کلاسز کے بائیکاٹ کے باعث گذشتہ دو ماہ سے جامعہ میں تمام سرگرمیاں معطل تھیں جن کے خلاف طلباء کی جانب سے احتجاج و پریس کانفرنس بھی کی گئی-

طلباء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام میڈیکل کالجز مشکلات کا شکار ہیں طلباء اساتذہ کے آئینی احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اساتذہ کے مطالبات پر عمل درآمد کریں تاکہ طلباء اور اساتذہ کو مزید مشکلات پیش نا آئیں-

طلباء نے آج جامعہ کے جانب سے کلاسز کی پھر سے آغاز کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ یئ طلباء کی جہدو جہد کی فتح ہے البتہ وہ جامعہ میں جاری مشکلات کے حل کے لئے آئینی احتجاج کی حمایت جاری رکھینگے-