بدھ کی شب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ فائر کی گئی جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آوازدور دور تک سنی گئی ۔
واقعہ کے بعد فورسز کی طرف سے فائرنگ کی گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔
خیال گذشتہ قبل ازیں تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے ٹریننگ سینٹر کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہبنایا اور فرار ہوگئے۔
مقامی افراد کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
علاوہ ازیں گذشتہ روز ہی تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے جنکی شناخت نور الہی ولد ابوبکر اور استاد نعیم کے ناموں سے ہوئیہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چاہ سر کراس کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جہاں دونوں کار واش سروس کوشک میں کام کررہے تھےتاہم واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔