کوہلو:مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

0

کوہلو کے علاقے مٹھازئی میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام کے تحت ایک مرد اور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول مرد کو کوہلو جبکہ خاتون کو رکنی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے مرد کی شناخت شبل ولد گلزار کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر سیاہ کاری کے تنازعے کا شاخسانہ ہے، تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات معمولی ذاتی رنجشوں اور گھریلو تنازعات کو “سیاہ کاری” کا نام دے کر پرتشدد واقعات کو جواز فراہم کیا جاتا ہے، جو ایک سنگین سماجی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔