واشک: پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ و مسلح حملہ

44

بلوچستان کے ضلع واشک میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

آج صبح واشک خاران روڈ پر دمگ کے قریب پاکستانی فورسز کے پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنانے کے بعد دیگر گاڑیوں پر گھات لگاکر حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کی چار گاڑیاں براہ راست حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں جبکہ فورسز کی ایک گاڑی جائے وقوعہ سے بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔