تربت کے علاقے دشت کنچتی کراس پر پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی بم ڈسپوزل ٹیم سڑک چیکنگ میں مصروف تھی۔
دھماکہ ٹیم کے قریب کیا گیا، جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں، تاہم حتمی اعداد و شمار تاحال جاری نہیں کیے گئے۔
تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔













































