بلوچستان کے ضلع سوراب میں 8 اپریل 2026 کو مین آر سی ڈی روڈ پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا، جبکہ پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو افراد تقریباً چار ماہ بعد بازیاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوراب کے علاقے ماراپ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نجیب اشرف، ولد محمد اشرف جو ایف ایس سی کے طالب علم ہیں، کو 8 اپریل 2026 کی دوپہر تقریباً 3 بجے مین آر سی ڈی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
اسی روز سوراب ہی کے علاقے رودینی (مستقل رہائش نصیرآباد) سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ اللہ بخش، ولد عبدل کریم جو محنت کش ہیں، کو بھی اسی مقام اور اسی وقت ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
دوسری جانب، پنجگور کے علاقے گرمکان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔
بازیاب ہونے والوں میں اشفاق بلوچ، ولد اسد اللہ اور دل جان بلوچ، ولد در محمد شامل ہیں۔ دونوں کو 5 جنوری 2026 کو پنجگور سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو 9 اپریل 2026 کو چتکان، پنجگور کے علاقے سے رہا کیا گیا۔

















































