مند اور پروم میں پاکستانی فوج پر حملوں میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی، زیر حراست پولیس اہلکار رہا، میجر گہرام بلوچ

48

 
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 9 اپریل 2026 کو مند کے علاقے ردیگ اور مہیر کے درمیان کُڈومب کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو آئی ای ڈی (IED) دھماکے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
 
انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 8 اپریل 2026 کو پنجگور کے علاقے پروم میں ٹوبہ کے مقام پر قائم فرنٹیر کور (ایف سی) کے کیمپ پر حملہ کیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اہلکار کیمپ کیلئے حفاظتی باڑ لگانے میں مصروف تھے۔ سرمچاروں نے ان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
 
ترجمان نے کہا کہ علاوہ ازیں، بی ایل ایف کی تحویل میں موجود پولیس افسر، ڈی ایس پی انور علی کو ان کے بیٹے سمیت رہا کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے علاقے بھرام کے رہائشی ڈی ایس پی انور علی کو گزشتہ ماہ خضدار کے علاقے کرخ سے ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ بی ایل ایف نے اپنی روایتی بلوچ قومی اخلاقیات اور اعلیٰ انسانی مقاصد کے  پیشِ نظر، انور علی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا۔ سرمچاروں نے اسے  سخت تنبیہ کی کہ آئندہ تحریک آزادی اور عوام کی دشمنی سے گریز کرے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ ہماری جنگ کسی فردِ واحد سے نہیں بلکہ سرزمین پر قابض استعماری نظام کے خلاف ہے، تاہم تحریک کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح رہے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ، مند میں فوجی قافلے کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر آئی ای ڈی حملے اور پروم میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔