بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر ڈرون حملے کیئے گئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق شام کے وقت فوجی کیمپ پر متعدد ڈرون حملے کیئے گئے ہیں جس کے باعث فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے اس سے چند روز قبل قلات میں پاکستانی فوج کے کیمپ کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
رواں سال بلوچ لبریشن آرمی نے پہلی بلوچ فضائی یونٹ “قہر” کا اعلان کیا۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ تنظیم اعلان کرتی ہے کہ تنظیم کا جدید فضائی اور ڈرون وارفیئر یونٹ “قہر” (QAHR – Qazi Aero Hive Rangers) باقاعدہ طور پر آپریشنل ہوچکا ہے، اور آپریشن ہیروف دوم کے دوران اپنے ابتدائی آپریشنز انتہائی کامیابی سے مکمل کرچکا ہے۔
مزید کہاکہ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال نے تنظیم کو نہ صرف دور مار حملے کی صلاحیت دی ہے بلکہ دشمن کے حساس علاقوں تک پہنچنے، ان کی نگرانی کرنے اور انہیں غیر متوقع لمحوں میں نشانہ بنانے کی وہ طاقت دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے سمجھتی ہے کہ جدید جنگ کا میدان صرف زمین پر نہیں، فضا اور سائبر اسپیس میں بھی وسعت اختیار کرچکا ہے، اور قہر انہی دائروں میں تنظیمی موجودگی کا ابتدائی مگر بھرپور اظہار ہے۔


















































