ڈھاڈر: بلوچ آزادی پسندوں کی ناکہ بندی، تربت نیوی بیس پر راکٹ حملہ

1

بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر سے موصول اطلاع کے مطابق، میر باغ کے علاقے میں بلوچ آزادی پسندوں نے کنٹرول سنبھالتے ہوئے ناکہ بندی کر دی ہے۔

دریں اثناء تربت میں قائم نیوی بیس پر حملے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایم-12 کے گولے تربت نیول بیس میں داغے گئے ہیں۔ دھماکوں کی آواز نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، اور سرکاری گاڑیوں کے علاوہ مشکوک افراد اور اہلکاروں کی حراست کے واقعات بھی رپورٹ کیے جاتے ہیں۔

آج صبح ضلع خضدار میں پاکستانی فورسز اور بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، اور کرخ کے مقام پر سی پیک روٹ پر آزادی پسندوں کا کنٹرول چوتھے دن بھی برقرار ہے۔