پنجگور میں جمعہ کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نیاز بلوچ ولد اللہ بخش، زاکر بلوچ ولد عبدین اور امر علی ولد علی جان کے ناموں سے کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے پروم میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
مقامی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ ملوث ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کی اصطلاح بلوچ قوم پرست حلقوں، انسانی حقوق کے کارکنان اور مقامی سیاسی گروہوں کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے۔ ان حلقوں کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ایسے گروہ موجود ہیں جو ریاستی اداروں کی حمایت سے کارروائیاں کرتے ہیں۔













































