بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک نوجوان کے اغواء کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کو پنجگور کے علاقے عیسیٰ سے حراست میں لیا گیا۔ مغوی کی شناخت عبداللہ ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ روز نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اغواء میں ملوث افراد کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عموماً “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے تھا۔

















































