پسنی اور کوہلو میں فوجی کیمپوں پر حملے، 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی۔میجر گہرام بلوچ

1

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 2 مارچ 2026 کو ایک مربوط کارروائی کے دوران پسنی کے علاقے شادی کور ڈیم پر قائم دشمن کے عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں ایل ایم جیز، راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سرمچاروں نے کیمپ کے دفاعی حصار پر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ اس مربوط کارروائی کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ کیمپ کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
 
ترجمان نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے یکم مارچ 2026 کو کوہلو کے علاقے لونڈ نوشم میں قائم فرنٹیئر کور (ایف سی)کے مرکزی کیمپ پر ایک مربوط اور شدید حملہ کیا۔ سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر راکٹ لانچرز اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران داغے گئے متعدد راکٹ گولے کیمپ کے اندرونی احاطے میں براہ راست اپنے اہداف پر گرے جس کے نتیجے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا۔
 
مزید کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پسنی اور کوہلو میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔