بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج، تنصیبات، پولیس تھانوں اور سرکاری حمایت یافتہ ارکان پر سلسلہ وار حملے جاری ہے۔ دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں حملوں کی اطلاعات ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج صبح واشک میں واقع پاکستان فوج کے شمسی ایئربیس کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئربیس پر متعدد پروجیکٹائل فائر کیئے گئے جو مختلف مقامات پر لگے ہیں۔
حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق دس سے زائد زور دار دھماکے علاقے میں سنائی دی گئی ہے۔
متنازعہ شمسی ائربیس کوئٹہ سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب میں ضلع واشک میں واقع ہے۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد اکتوبر دو ہزار ایک میں اس ایئر بیس کو امریکہ کے حوالے کر دیاگیا جہاں سے سی آئی اے اور امریکی فضائیہ نے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف نہ صرف فضائی آپریشن کا آغاز کیا بلکہ سال دوہزار چھ میں اس ایئر بیس کے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بھی شروع کیے تھے۔


















































