منگچر: پاکستانی فورسز پر حملہ

352

بلوچستان کے علاقے منگچر میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم سرکاری سطح پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔

حملے کے فوراً بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے پیش قدمی شروع کی۔ اسی دوران پیش قدمی کرنے والی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی مسلح افراد نے راکٹوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔

گاڑی میں موجود اہلکاروں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔