مستونگ، لکپاس کے علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ اور ریڈار سسٹم کو حملوں میں نشانہ بنایاہے ۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پرانے لکپاس روڈ پر قائم پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران ایک بوسٹر ٹاور کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے لکپاس کمبیلا کے پہاڑ پر نصب ریڈار سسٹم کو بھی نذرِ آتش کرکے اسے تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج، ملٹری انٹیلی جنس آفس، پولیس کے علاوہ ریلوے ٹریکس، پلوں اور گیس پائپ لائنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام نے ان حملوں میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں، زخمی ہونے اور سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تصدیق کی ہے۔



















































