شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرین سروس متاثر

126

شکارپور کے علاقے میں سلطان کوٹ اور ہمایوں شریف ریلوے اسٹیشنز کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریلوے لائن کو نشانہ بنا کر کیا گیا، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق 39-اپ جعفر ایکسپریس دھماکے سے قبل اس مقام سے گزر چکی تھی، دوسری جانب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی عید اسپیشل ٹرین کو احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں، جہاں ٹریک کا معائنہ اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔