سوراب: آپریشن، گھروں پر چھاپے، خواتین و بچوں کے ساتھ بدسلوکی، املاک کو نقصان

57

سوراب کے نواحی علاقے لغاڑ اور اس کے گرد و نواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے، جن کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور کئی مقامات پر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آپریشن میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار گاڑیوں اور فوجی نفری کے ساتھ علاقے میں داخل ہوئے۔ فورسز نے مختلف محلوں میں گھروں کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں کیں۔ اس دوران بعض گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں توڑنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

رہائشیوں کے مطابق تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض خاندانوں نے الزام لگایا ہے کہ اہلکاروں نے خواتین اور بچوں کو دھکے دیے اور انہیں زد و کوب کا سامنا کرنا پڑا، کئی گھروں میں فرنیچر اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔