خیرپور: ریلوے ٹریک بم دھماکے سے تباہ، مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

37

ضلع خیرپور میں نامعلوم افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی اور ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مال گاڑی اس علاقے سے گزر رہی تھی۔ زور دار دھماکے کے باعث ٹریک کا ایک حصے کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں مال گاڑی کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر رحمان بابا ایکسپریس گمبٹ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔