خضدار: بلوچ سرمچاروں کی ناکہ بندی، فرار کی کوشش میں پاکستانی خفیہ ادارے کے دو اہلکار ہلاک، ایک گرفتار

118

بلوچ آزادی پسندوں نے سی پیک شاہراہ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی، جھڑپوں کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل کرخ گزشتہ ہفتے کے حملوں کے بعد ایک بار پھر بلوچ آزادی پسند علاقے میں داخل ہوکر سی پیک شاہراہ پر چیک پوائنٹ قائم کرکے ناکہ بندی کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران فرار کی کوشش میں دو افراد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے بتایا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے پیش قدمی کی کوشش کی ہے، جہاں فورسز اور بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 مارچ کو بھی بڑی تعداد میں بلوچ آزادی پسند کرخ شہر میں داخل ہو کر پولیس تھانوں اور سرکاری املاک کو تباہ کرچکے تھے۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند گروپ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی، جبکہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔