خاران: دو افراد کی لاشیں برآمد

173

خاران کے علاقے المرگ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیوں سے قتل کیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت سعد ساسولی اور احمد محمد حسنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد چند روز قبل برشونکی میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران مسلح افراد نے اغواء کیے تھے۔

تاہم اب تک واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔