جدید اسلحہ و کیمروں سے لیس بلوچ آزادی پسند، بی ایل اے نے جیونی حملے کی ویڈیو جاری کردی

130

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے جیونی میں پاکستانی فورسز کوسٹ گارڈ کی چوکی پر حالیہ حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس کا دورانیہ ایک منٹ 53 سیکنڈ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جدید ایکشن کیمروں اور اسلحہ سے لیس بلوچ آزادی پسند فورسز اہلکاروں پر اچانک حملہ آور ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور تیزی سے چوکی کے احاطے میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں موجود اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہیں۔

مناظر کے مطابق دو اہلکاروں کو موقع پر نشانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ ایک اہلکار حملے کے ابتدائی لمحات میں جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے تاہم ایک اور حملہ آور اس کو نشانہ بناتا ہے۔

ویڈیو کے آخری حصے میں حملہ آوروں کی جانب سے قبضے میں لیے گئے اسلحے کو بھی بھی دکھایا گیا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ یہ کاروائی بی ایل اے کی شہری گوریلا یونٹ نے سرانجام دیا۔