بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے طول و عرض میں قابض پاکستانی فوج کے خلاف ہمارے مربوط حملوں کا سلسلہ پوری قوت سے جاری ہے۔ اب تک جھل مگسی، کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، واشک، دالبندین، خاران، پنجگور اور کیچ سمیت مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپوں، عسکری تنصیبات اور قابض فوج کے “ڈیتھ اسکواڈز” کے ٹھکانوں پر 30 سے زائد حملے کیئے جاچکے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ ان کارروائیوں میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے قابض فوج کے درجنوں اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کیئے گئے ہیں، جبکہ دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان تمام حملوں اور دشمن کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات جلد میڈیا میں دی جائیں گی۔


















































