ضلع کیچ کے علاقے تربت جوسک میں 25 سالہ نوجوان انعام ولد غفار نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ماہرین کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے محرکات میں گھریلو تنازعات، غربت، ذہنی دباؤ، اور بعض اوقات فورسز کی جانب سے دباؤ یا بلیک میلنگ جیسے عوامل شامل ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطے میں ایک گھمبیر صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مسائل کے حل اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ایسے سانحات کو روکا جاسکے۔

















































