تربت: مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، اہلکار زخمی 

156

نامعلوم مسلح افراد نے تربت کے علاقے آسکانی میں شاہ آباد چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور چار افراد تھے جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور فائرنگ کے بعد فوری طور پر فرار ہوگئے۔

زخمی اہلکار کو  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔