تربت: لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

17

بلوچستان کے شہر تربت میں ایک اور نوجوان کی لاشیں ملی ہیں۔ تازہ ترین واقعہ چاہ سر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اسرار طارق بلوچ نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسرار کو تقریباً چار ماہ قبل چاہ سر کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس دوران کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور اب ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے ایک روز قبل بھی تربت میں ایک اور نوجوان کی لاش ملی تھی۔ 17 سالہ یاور حبیب کی لاش پسنی روڈ پر بانک چڑھائی کے قریب سے برآمد ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق یاور کو 16 جون 2025 کو بلوچستان ہائی کورٹ تربت برانچ سے ضمانت پر رہائی کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں سینٹرل جیل کے سامنے سرکاری حمایت یافتہ مسلح افراد نے اٹھایا تھا۔