تربت کے علاقے گنہ پلانی بازار میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے سخی داد کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے دستی بم حملہ اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھر اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد رات کے وقت سخی داد کے گھر کو پہلے دستی بم پھینکا اور بعد ازاں فائرنگ بھی کی۔
حملے کے نتیجے میں گھر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا جبکہ وہاں موجود مال مویشی بھی متاثر ہوئے۔ تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کی اصطلاح ایسے مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جن پر مقامی سطح پر یہ الزامات عائد کیے جاتے ہیں کہ وہ ریاستی حمایت کے ساتھ یا اس کے زیر اثر سرگرم ہوتے ہیں۔













































