بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پرویز اربن واریرز (PUW) کی کارروائیاں جاری، 35 اہلکار ہلاک اور اسلحہ ضبط۔ بلوچ ریپبلکن گارڈ

211

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گوریلا شہری یونٹ پرویز اربن واریرز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرکاری اور فوجی تنصیبات سمیت ناکہ بندیوں کے دوران حملے کیے، جن میں 35 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ کارروائیوں کے اختتام پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔