بلوچستان: لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم جبری طور پر لاپتہ

1

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے تعلق رکھنے والے لسبیلہ یونیورسٹی کے گریجویٹ طالبعلم حسیب بلوچ کے جبری طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع اور اہلِ خانہ کے مطابق، حسیب بلوچ ولد واحد کو 4 فروری 2026 کو پسنی سے پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حسیب بلوچ کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہیں۔ ان کی جبری گمشدگی کے بعد تاحال کسی سرکاری ادارے کی جانب سے نہ تو ان کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی ان کی موجودگی سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔


خاندان نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حسیب بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ نوجوان کے بارے میں جلد از جلد آگاہ کیا جائے۔