بلوچستان: ریلوے ٹریکس پُل 14 مقامات پر دھماکوں میں تباہ

1

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، خاران، دالبندین، واشک، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی اور کیچ میں متعدد حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان حملوں کے دوران چودہ مقامات پر ریلوے ٹریکس اور پُلوں کو دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوچکی ہے۔

اب تک کوئٹہ اور نوشکی میں یہ حملے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں تیرہ میل کے مقام پر پانچ، ایریگیشن کالونی کے قریب چار مقامات اور نوشکی میں بٹو لانڈی، احمد وال، گومازی کے مقامات پر پانچ جگہوں پر ریلوے ٹریکس و پُلوں کو دھماکوں میں تباہ کردیا گیا ہے۔

حکام نے متعدد مقامات پر حملوں اور پاکستانی فوج اور پولیس اہلکاروں کے جانی نقصانات کی تصدیق کردی ہے۔