ایران: امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 1,230 ہوگئی

1

ایران کی سرکاری فاؤنڈیشن آف مارٹرز اینڈ ویٹرنز افیئرز نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,230 ہو گئی ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادار کے مطابق فاؤنڈیشن نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ فوجی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 5 مارچ تک 1,230 تک پہنچ چکی ہے۔

بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ ہلاکتیں کن علاقوں میں ہوئیں یا ان میں کتنے عام شہری اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔