انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو افغانستان میں ایک منشیات کے علاج کے مرکز پر کیا گیا پاکستانی فضائی حملہ غیر قانونی تھا اور یہ ممکنہ طور پر جنگی جرم تھا۔
تنظیم نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کا محاسبہ کریں۔
خیال رہے کہ 16 مارچ کو پاکستان کی فضائیہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منشیات عادی افراد کی بحالی مرکز پہ فضائی حملہ کیا تھا جس میں سینکڑوں مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔
افغان حکومت کے مطابق اس حملے میں چار سو زیادہ افراد جاں کی بازی ہار گئے ہیں۔

















































