گوادر: پاکستانی فورسز نے رات گئے ایک گھر کو مسمار کردیا

176

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پانوان میں ایک خاندان کے ایک گھر کو مسمار کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گذشتہ شب دیر گئے کی گئی جب بھاری مشنری لا کر مکان کو منہدم کیا گیا۔

خاندان کے مطابق کارروائی رات تقریباً تین بجے تک جاری رہی اور مکان کو مکمل طور پر گرا دیا گیا۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ اس دوران علاقے میں پاکستانی فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اہلِ خانہ کے مطابق اسی خاندان کے ایک فرد طارق کلمتی کو گذشتہ برس جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

خاندان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے دیگر افراد کو حراست میں لیے جانے یا لاپتہ کیے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔