کیچ: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

195

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت ہوت چات میں پاکستانی فورسز کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اہلکار علاقے میں پیدل گشت کر رہے تھے۔

حکام نے فوری طور پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی، تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے بعض اضلاع میں حالیہ مہینوں کے دوران فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔