کوئٹہ: ڈغاری میں پاکستانی فوج کی آپریشن، کواڈ کاپٹر کا استعمال، تین افراد لاپتہ

28

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ڈغاری میں پاکستانی فوج کی آپریشن، تین افراد جبری لاپتہ، کواڈ کاپٹر سے بم گرائے گئے۔

گذشتہ روز ڈغار کے علاقے میں پاکستانی فوج کی بھاری تعداد نے متعدد گاڑیوں میں پیش قدمی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے مختلف مقامات پر بم گرائے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فورسز نے اس دوران تین افراد کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن کے شناخت کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔