کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہفتے کو معطل ہونی والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ کی معطلی سےکاروباری افراد اور طلبہ سمیت ہرطرح کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سے ٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے جب کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج تیسرے روزبھی روانہ نہیں ہوسکی۔
ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی آج روانہ نہیں ہوئی اور ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بناء پر معطل کی گئی ہے۔
















































