پنجگور میں مسلح حملے میں چھ افراد ہلاک، گاڑیاں نذر آتش

268

ضلع پنجگور کے علاقے چیدگی میں دستوک کے مقام پر پیر کی سہ پہر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب حاجی داؤد نامی شخص اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پنجگور جارہے تھے کہ درجن سے زائد مسلح افراد نے، جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ان کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت حاجی داؤد، سلیم، حاجی شاہ میر، معراج، محمد حیات اور عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد پنجگور کے مختلف علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، مقامی انتظامیہ تفتیش کررہی ہیں۔