بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے صوپ کڑکی، رخشاں ندی سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔
شناخت کے لیے لاش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے ہاتھ اور پاؤں ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ سر پر بھی تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔
واضح رہے کہ یہ رواں ہفتے کے دوران برآمد ہونے والی تیسری لاش ہے، جسے پولیس نے مختلف مقامات سے برآمد کیا ہے۔
اس سے قبل، وشبود پنجگور کے رہائشی 32 سالہ پزیر بلوچ کی لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔ مقامی افراد کے مطابق انہیں 25 نومبر 2025 کو مبینہ طور پر ریاستی حمایت یافتہ گروہوں نے حراست میں لیا تھا، اور تقریباً دو ماہ بعد 7 فروری 2026 کو ان کی تشدد زدہ لاش وشبود میں پھینکی گئی۔



















































