نوشکی: گھروں پر چھاپے، دو عمر رسیدہ افراد جبری لاپتہ

1

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو عمر رسیدہ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے، مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گھروں میں لوگوں کو زد و کوب کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے نوشکی کے کلی مینگل اور قادر آباد کے علاقوں کو مکمل گھیرے میں لیکر گھروں پر چھاپے ماریں۔ فورسز نے ایک دوران دو عمر رسیدہ افراد حافظ عبدالستار مینگل سکنہ قادر آباد اور میر عبدالرزاق بادینی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے اکتوبر 2022 میں میر عبدالرزاق بادینی کے بیٹے فرید بادینی کو سی ٹی ڈی نے خاران میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کردیا تھا۔ فرید بادینی کو 28 ستمبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

پاکستانی فورسز نوشکی کے مختلف علاقوں کلی جمالدینی، کلی مینگل، قادر آباد میں فوجی آپریشنوں کے بعد آج غریب آباد میں گھر گھر آپریشن کررہے ہیں جبکہ اس دوران بازار کو زبردست بند کردیا گیا۔