نوشکی کا رہائشی شخص کوئٹہ سے جبری لاپتہ

7

نوشکی کے علاقے قاضی آباد سے تعلق رکھنے والے عبدالقدیر بلوچ کو 30 تاریخ کو دوپہر تقریباً تین بجے کوئٹہ کے علاقے لیاقت پارک سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالقدیر بلوچ ولد ذوالفقار بلوچ پیشے کے اعتبار سے ڈیزل پمپ چلاتے ہیں۔ وہ اپنے کاروباری امور کے سلسلے میں کوئٹہ آئے تھے، جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق انہیں کسی قسم کا قانونی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

خاندان کے افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عبدالقدیر بلوچ کے خلاف کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کی موجودگی سے متعلق فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔