نوشکی: پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی

59

نوشکی سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی ہے اور قاضی آباد میں سرچ آپریشن جاری ہے، جہاں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ فورسز کی گاڑیاں شہر کی مختلف شاہراہوں پر گشت کر رہی ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں پہلے سے کرفیو نافذ ہے۔ 31 جنوری کو بلوچ لبریشن آرمی کے “آپریشن ہیروف” سے منسلک حملوں اور چھ روزہ قبضے کے بعد نوشکی میں فورسز کی جانب سے مقامی آبادی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب شہریوں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاجواز آپریشن، لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے پیش نظر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔