مستونگ: پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ

103

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے مرو میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قافلے کو جدید اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں کے دوران پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی