بی ایل اے کا نوشکی میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملے کی ویڈیو جاری، بھاری ہتھیاروں کا استعمال

268

بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے مربوط حملوں کے دوران بلوچستان کے ضلع نوشکی میں متعدد پاکستانی فوجی کیمپس کو نشانہ بنایا۔

نوشکی سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں بلوچ لبریشن آرمی کے ارکان کو بڑے ہتھیاروں جن میں SPG-82 (ہشتاد دو)، ایل ایم جی، آر پی جی شامل ہیں، کے ذریعے پاکستانی فورسز کے ایک مرکزی کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نوشکی میں آج تیسرے روز بھی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے ارکان داخلی راستوں پر خودکش حملوں کے بعد متعدد کیمپس کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔

نوشکی میں مسلح افراد نے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو بھی خودکش حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ زمینی راستوں سے پاکستانی فورسز کو پہنچنے والی کمک پر بھی متعدد مقامات پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے پاکستانی فورسز نوشکی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، پاکستانی فورسز کی سپلائی لائن بھی منقطع ہو چکی ہے جبکہ فضائی بمباری سے اب تک ایک بچے سمیت گیارہ شہریوں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بی ایل اے کے مطابق نوشکی اور دیگر علاقوں میں ان کا آپریشن ہیروف جاری ہے، مزید ویڈیوز اور تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی۔