بی ایل اے نے نوشکی میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کردی

282

تنظیم نے اپنے ایک اور فدائین کی تصویر و تفصیلات اپنے آفیشل چینل ہکل پر شائع کیا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی نے نوشکی میں آپریشن ھیروف میں حصہ لینے اپنے ایک خاتون فدائی کی تفصیلات جاری کر دیئے ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی نے خاتون حملہ آور کی شناخت 23 سالہ فدائی عاصفہ مینگل ولد محمد اسماعیل مینگل سکنہ نوشکی بلوچستان کے نام سے کی ہے ہے۔

تنظیم کے مطابق عاصفہ مینگل نے 2 اکتوبر 2023 کو بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ میں شمولیت اختیار کی اور جنوری 2024 میں فدائی فیصلے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کم عمری میں آصفہ مینگل ایک ایسے راستے کا حصہ بنیں جو حالات نہیں بلکہ یقین اور شعور سے متعین ہوا، 31 جنوری 2026 کو انہوں نے نوشکی میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے وی بی آئی ای ڈی حملہ سر انجام دی۔

اس سے قبل بی ایل اے نے گوادر اور پسنی میں حملوں میں حصہ لینے والے ‘فدائین’ حوا بلوچ اور بزرگ رکن ناکو میران کی تصاوری اور تفصیلات جاری کیئے تھیں۔

یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ھیروف کے تحت کوئٹہ نوشکی سمیت درجن بھر شہروں کو منظم اور مربوط حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ نوشکی اور گوادر میں تاحال بی ایل اے کے رکن اور پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے ارکان تاحال شہر کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی فورسز کے کیمپس پر حملے کررہے ہیں۔

بی ایل اے کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ 40 گھنٹے گزر جانے کے باوجود جاری ہیں، جبکہ تنظیم نے ابتک اپنے دو خواتین اور ایک بزرگ فدائین کے تفصیلات شائع کئے ہیں، جن میں خاتون فدائی حوا بلوچ عرف دروشم اور فضل بلوچ عرف ناکو میران شامل ہیں۔