بلوچستان: پانچ افراد حراست کے بعد لاپتہ

149

بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور نوشکی سے پانچ افراد کو پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں تاحال زیرِ حراست افراد کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت گل احمد ولد محمد وفا، سرفراز بلوچ ولد محمد، راوف خان ولد محمد رفیق، محمد صالح ولد راز محمد اور حزب اللہ ولد غلام قادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز بلوچ ولد محمد، راوف خان ولد محمد رفیق اور محمد صالح ولد راز محمد کو ضلع نوشکی سے، جبکہ گل احمد ولد محمد وفا اور حزب اللہ ولد غلام قادر کو ضلع مستونگ سے حراست میں لیا گیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اٹھایا جاتا رہا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان کا مطالبہ ہے کہ اگر کسی شخص کو حراست میں لیا جائے تو قانون کے مطابق اس کی گرفتاری ظاہر کی جائے اور اہلِ خانہ کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔