ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کردیا

1

ایران نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام جاری کیا ہے کہ آبنائے ہرمزکوبند کردیا ہے اس وقت کسی جہاز کوآبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں۔

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، جہاں سے روزانہ بڑی مقدار میں خام تیل عالمی منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس گزرگاہ کی بندش سے بین الاقوامی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی چین میں خلل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال طول پکڑتی ہے تو اس کے اثرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔