حب: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ خاتون ہانی بلوچ بازیاب

153

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ سال 25 دسمبر کو جبری طور پر لاپتہ کی جانے والی ہانی بلوچ بازیاب ہو گئی ہیں، تاہم اسی خاندان کے تین افراد، حائرنسا، مجاہد اور فرید، تاحال لاپتہ ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق ہانی بلوچ کو حب چوکی سے جبکہ دیگر افراد کو کیچ کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنان اور لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ حائرنسا، مجاہد اور فرید کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور ماورائے قانون اقدامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔