آواران، وڈھ میں قابض فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

154

 
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پچیس جنوری کو آواران، کولواہ کے علاقہ کنیچی میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
 
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کی مکمل ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے، جو تنظیم کے میڈیا چینل ’’آشوب‘‘ پر شائع کی جائے گی۔
 
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے پچیس جنوری کو وڈھ کے علاقے دریجی میں قیمتی پتھر لے جانے والی دو گاڑیوں کے ٹائروں کو برسٹ کر کے انہیں نقصان پہنچایا۔
 
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ آواران، میں قابض فوج پر اور وڈھ میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔